ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نریگا کی رقم جاری کرنے کمار سوامی کا وزیراعظم نریندر مودی سے اصرار

نریگا کی رقم جاری کرنے کمار سوامی کا وزیراعظم نریندر مودی سے اصرار

Sun, 10 Mar 2019 11:10:53    S.O. News Service

نئیدہلی/بنگلورو ،10؍مارچ (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بروز ہفتہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور قحط سالی سے نمٹنے کے لئے راحت رساں امداد اورادیوگ کھاتری اسکیم کی بقیہ رقم فوری جاری کرنے کی درخواست کی ۔ ریاست کرناٹک مالیاتی سال برائے 2018-19میں سیلاب اور قحط سالی دونوں سے دوچار ہوا تھا ۔ کورگ اور قریب میں واقع ملناڈو ساحلی اضلاع میں سیلاب اور زمین کے کھسکنے کے واقعات سے شدید نقصان ہوا ہے ۔اس کے علاوہ ریاست کے 100تعلقہ جات میں قحط وخشک سالی کا دور دورہ تھا ۔ اس کیلئے 2.434کروڑ روپئے راحت رساں فنڈ جاری کرنے ریاستی حکومت نے مرکز سے درخواست کی ہے ۔ لیکن مرکزی حکومت نے 50فی صد سے کم 949کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ ربیع کے موسم میں معمول کے مطابق ریاست میں 188ایم ایم بارش ہونی چاہئے تھی ۔ لیکن صرف96ایم ایم بارش ہوئی ہے ۔ اندرون ریاست 66فی صد بارش کی کمی رہی ۔176تعلقہ جات میں سے 150تعلقہ جات کو قحط زدہ اعلان کردیا گیا ، ان میں سے 107تعلقہ جات شدید قحط سالی اور 49تعلقہ جزوی قحط زدہ علاقوں کے طور پر نشاندہی کئے گئے ہیں۔ربیع کے موسم میں 11384.47کروڑ روپئے مالیت کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ کمار سوامی نے کہا کہ ربیع اور خریف دونوں موسم میں سیلاب اور قحط سالی کی وجہ سے 32,331 کروڑ روپئے کانقصان ہوا ، جس کا ریاستی معیشت پر برا اثر پڑا ہے۔ ریاست میں تیز رفتاری سے راحت رساں خدمات انجام دینے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے درکار اقدامات اٹھائے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 386کروڑ روپئے بطور امدادی رقم جاری کئے گئے ہیں ۔ پینے کا پانی ، مویشیوں کو گھاس فراہم کرنے کے ساتھ عوام کو روز گار دینے کے مقصد سے نریگا اسکیم کے تحت 8.18کروڑ روپئے کے ایام کار تشکیل دےئے گئے ہیں ۔ نریگا کے تحت1.351 کروڑ روپئے مرکزی حکومت کو ادا کرنا ہے ۔ مرکزی حکومت سے رقم جاری کئے جانے کی امید سے ریاستی حکومت نے نریگا اسکیم میں رقم خرچ کی ہے ۔ اس لئے جلد ازجلد مرکزی حکومت اس رقم کو جاری کرے ۔ کمار سوامی نے وزیر اعظم سے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مانگی گئی راحت رساں امدادی رقم اوراین ڈی آر ایف کی ہدایات کے مطابق درکار 2.064کروڑ روپئے جاری کئے جائیں۔


Share: